ویڈیو | زمین براثا؛ خانه مریم(س) اور جائے پیدائش عیسی(ع) مسیح

IQNA

ویڈیو | زمین براثا؛ خانه مریم(س) اور جائے پیدائش عیسی(ع) مسیح

7:01 - December 28, 2025
خبر کا کوڈ: 3519719
ایکنا: مسجدِ براثا جہاں امیرالمؤمنین حضرت علیؑ کا ایک لاکھ نفوس پر مشتمل لشکر تاریخی طور پر یہاں آیا مزید کہ اس کی اصل عظمت اس گہرے تعلق کی بنا پر بھی ہے جو اسی مقدس سرزمین اور حضرت مریمؑ کے گھر میں حضرت عیسیٰ مسیحؑ کی ولادت کے قرآنی اور تاریخی پس منظر سے جڑا ہوا ہے۔

ایکنا نیوز، مسجد جامع براثا کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بغداد کے نواح میں واقع یہ مسجد محض ایک شیعہ مقدس مقام نہیں، بلکہ اسلامی تاریخ کے ابتدائی ادوار میں اسلام اور مسیحیت کی تعلیمات کے گہرے امتزاج کی ایک زندہ گواہی ہے۔ شیخ صدوق اور شیخ طوسی کی معتبر تاریخی روایات کے مطابق، یہ مسجد اسی جگہ پر تعمیر کی گئی جہاں امام علیؑ نے خوارج سے جنگ کے بعد اس مقام کی تقدیس کے احترام میں نماز ادا فرمائی۔ اسی مقام پر ایک عیسائی راہب نے امامؑ کو بتایا کہ یہ زمین حضرت مریمؑ کا گھر اور حضرت عیسیٰؑ کی سرزمین ہے، جس کی بشارت آسمانی کتابوں میں دی گئی تھی؛ اور خود امامؑ نے چشمۂ مریمؑ کو ظاہر کرکے اس کی تقدیس پر مہرِ تصدیق ثبت فرمائی۔

بغداد کے قریب واقع مسجد براثا ہمیشہ سے عراق کے اہم روحانی مراکز میں شمار ہوتی رہی ہے۔ اس مسجد کی شہرت نہ صرف امیرالمؤمنین حضرت علیؑ کی تاریخی موجودگی اور نماز کی بنا پر ہے، بلکہ حضرت عیسیٰ مسیحؑ اور حضرت مریمؑ سے اس کے گہرے تاریخی تعلق کی وجہ سے بھی ہے۔

سرزمین کی تقدیس پر الٰہی تصدیق جابر بن عبداللہ انصاریؓ سے منقول روایت کے مطابق، براثا میں اجتماعی نماز کی ادائیگی کے بعد، جو اس سے پہلے ایک خانقاہ تھی ایک عیسائی راہب اپنی خانقاہ سے نیچے آیا۔ اس نے لشکر کی عظمت اور قیادت کو دیکھ کر امامؑ کی شناخت دریافت کی۔ راہب نے آسمانی کتابوں میں اپنے مطالعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مقام ایک خاص تقدس رکھتا ہے اور اسی احترام میں اس نے اپنی خانقاہ یہاں تعمیر کی تھی۔

راہب نے مزید وضاحت کی کہ یہ مقام، یعنی براثا، درحقیقت "حضرت مریمؑ کا گھر اور حضرت عیسیٰؑ کی سرزمین" ہے، جہاں نبیوں نے خاتم النبیینؐ کے وصی کے نزول کی بشارت دی تھی۔

اس گفتگو کے بعد امام علیؑ نے زمین پر ضرب لگائی تو چشمۂ مریمؑ جاری ہو گیا، اور آپؑ نے حکم دیا کہ سترہ ہاتھ گہرائی تک کھدائی کی جائے، یہاں تک کہ ایک سفید پتھر نمایاں ہو گیا۔

امامؑ نے فرمایا کہ اسی مقام پر حضرت مریمؑ نے حضرت عیسیٰؑ کو زمین پر رکھا اور نماز ادا کی تھی۔ اس کے بعد امامؑ نے بھی اسی چٹان پر نماز پڑھی اور چالیس دن تک وہاں مکمل قیام فرمایا۔

مسجد کی تعمیر اور ثقافتی سرگرمیاں مسجد براثا، جو اپنی تاریخی عظمت پر قائم ہے، متعدد مرتبہ مرمت سے گزر چکی ہے اور حالیہ تعمیرِ نو کے بعد اس کا رقبہ تقریباً چار ہزار مربع میٹر تک پہنچ چکا ہے۔ دو موجودہ میناروں اور ساگوان (ٹیک) کی لکڑی سے بنے چھت کے ساتھ یہ مسجد اسلامی طرزِ تعمیر اور تاریخی اصالت کے حسین امتزاج کی علامت ہے۔

اس مسجد کی اہم سرگرمیوں میں دینی مناسبات، ائمہ اطہارؑ کی ولادت کی تقریبات اور مجالسِ عزا شامل ہیں۔ اسی طرح نصفِ شعبان، تاسوعا و عاشورائے حسینی، ماہِ رمضان کی شبِ احیا اور اربعینِ حسینی کے موکبوں کی میزبانی کی تقریبات بھی اسی مسجد میں منعقد کی جاتی ہیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

4324838

نظرات بینندگان
captcha